لتا منگیشکر کا 20 سال قبل ریکارڈ کیا گیا گانا ریلیز

کانوں میں رس گھولنے والے آواز کی مالک اور ان گنت گیتوں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا 90 کی دہائی میں ریکارڈ کیا گیا گانا ریلیز کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز وشال بھاردواج نے گلوکارہ کی 92 ویں سالگرہ پر 20 سال قبل ریکارڈ کیا گیا گانا 'ٹھیک نہیں لگتا' ریلیز کیا ہے جو اس سے پہلے کبھی ریلیز نہیں ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر کی آواز میں یہ گانا دو دہائیوں قبل ایک فلم کے لیے ریکارڈ کیا گیا اور اس کی شاعری گلزار نے لکھی،  بعدازاں اس گانے کو فلم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

وشال بھاردواج نے گانے کے حوالے سے بتایا کہ پرانے وقتوں میں کیسیٹس ہوا کرتی تھیں، یہ گانا کہیں کھو گیا تھا۔ دس بارہ سال پہلے اس گانے کی تلاش شروع کی تھی، 3 سال پہلے اسٹوڈیو سے کال موصول ہوئی جس میں پتہ چلا کہ گانے کی اوریجنل ٹیپ مل گئی ہے۔

مزید خبریں :