Time 30 ستمبر ، 2021
دنیا

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان شاہین میں بدل رہا ہے، بھارتی حکام

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان شاہین میں بدل رہا ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ طوفان شاہین آج پاکستان اور مکران کے ساحلوں کی طرف بڑھے گا اور شام کو مہاراشٹرا اور گجرات کے پاس سے گزرے گا اور یکم اکتوبر کو عمان کی جانب رخ کر جائے گا۔

طوفان کے زیر اثر مہاراشٹر اور گجرات کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش ہوگی، گجرات کے 20 اضلاع میں یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، ماہی گیروں کو 3 اکتوبر تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :