پاکستان
Time 27 ستمبر ، 2021

بھارت سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ’گلاب‘ کے پاکستان پر کیا اثرات ہوں گے؟

بھارت کی دو ریاستوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ’گلاب‘ کے پاکستان میں کیا اثرات ہوں گے اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے وضاحت جاری کردی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سائیکلون ’گلاب‘ کمزور ہو کر ڈپریشن بن چکا ہے، ڈپریشن بھارتی ساحل کے قریب موجود ہے، ڈپریشن کا رخ شمال مغرب میں گجرات کی جانب ہے، شام تک شدت مزید کم ہوکر یہ ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوجائے گا۔

سردار سرفراز نے مزید کہا کہ بحیرہ عرب میں جانے کے بعد اس کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،  شدت زیادہ رہی تو بلوچستان میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

کراچی میں کل سے بارشوں کی پیش گوئی

سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں کل سے 2 اکتوبر تک بارشوں کا امکان ہے،کل تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے، شہر میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا، شدت والی مون سون ہوائیں آج سندھ پر اثر انداز  ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں کل سے 2 اکتوبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ تھر پارکر ،عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی تیز بارشوں کا امکان ہے۔

مزید خبریں :