Time 30 ستمبر ، 2021
پاکستان

اب کورونا سرٹیفکیٹ کے بغیر پی آئی اے پر سفر نہیں ہو سکے گا

یکم اکتوبر سے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا: ترجمان پی آئی اے. فوٹو: فائل
 یکم اکتوبر سے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا: ترجمان پی آئی اے. فوٹو: فائل

قومی ائیر لائن پی آئی اے نے یکم اکتوبر سے فضائی سفر کے لیے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیدیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق این سی او سی کی ہدایات کے مطابق یکم اکتوبر سے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پی آئی اے کی تمام اندرون ملک و بیرون ملک پروازوں پر صرف ویکسی نیٹڈ مسافر ہی سفر کر سکیں گے۔

ترجمان کے مطابق ائیر پورٹ پر بورڈنگ کارڈ کے حصول کے وقت سرٹیفکیٹ چیک کیا جائے گا۔

مزید خبریں :