دنیا
Time 05 اکتوبر ، 2021

امریکا اور روس کے درمیان خلا میں پہلی فلم بنانےکی دوڑ شروع ہوگئی

امریکا اور روس کے درمیان خلا میں پہلی فلم  کی عکس بندی کی دوڑ  شروع ہوگئی۔

 روسی ٹیم فلم 'The Challenge' کی شوٹنگ کے لیے  بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہوگئی ہے، مشن کی کامیابی پر روس خلامیں فلم بنانے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائےگا۔

فلم کریو میں کل تین افراد شامل ہیں جن میں روسی اداکارہ یولیاپیریسِلڈ ، فلم ڈائریکٹر کم شیپینکو اور  معروف روسی خلا نورد انٹن شکیپلیروو شامل ہیں، یہ تینوں  12 روز تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں رہیں گے اور فلم کی شوٹنگ کریں گے ۔

یہ کسی بھی ملک کی طرف سے پہلی مرتبہ خلا میں فلم کی عکس بندی ہوگی۔

خیال رہےکہ اس سے قبل ہالی وڈ اداکار ٹام کروز  نے خلا میں فلم بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں انہیں امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا اور ایلن مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا تعاون حاصل ہوگا تاہم ان سے قبل ہی روس نے اپنی ٹیم خلا میں روانہ کردی۔

مزید خبریں :