کھیل
Time 06 اکتوبر ، 2021

ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں کوئی پریشانی نہیں: ہیڈکوچ نیوزی لینڈ

ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اچھی تیاری میں ہیں اور پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ کریں گے: گیری اسٹیڈ. فوٹو: فائل
ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اچھی تیاری میں ہیں اور پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ کریں گے: گیری اسٹیڈ. فوٹو: فائل

ہیڈ کوچ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف پہلےمیچ کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔ 

گیری اسٹیڈ نے کہا کہ پاکستان میں جو ہوا وہ افسوسناک ہے، اسے تبدیل نہیں کر سکتے، پاکستان کے ساتھ ہمارے کھلاڑیوں نے بھی کھیلنے کا موقع مس کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اچھی تیاری میں ہیں اور پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ کریں گے۔

ہیڈ کوچ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ہمارا گروپ ٹف ہے اور ہماری نظر ایک وقت میں ایک میچ پر ہے، چھ سے سات ٹیمیں ورلڈ کپ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم گزشتہ ماہ پاکستان آئی تھی لیکن پہلے ون ڈے سےکچھ دیر قبل بلیک کیپس نے سکیورٹی وجوہات کو جواز بنا کر دورہ منسوخ کر دیا تھا۔

مزید خبریں :