Time 08 اکتوبر ، 2021
دنیا

انسانی حقوق کونسل افغانستان کے لیے تفتیش کار مقرر کرنے پر متفق، پاکستان کی مخالفت

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل افغانستان سے متعلق تفتیش کار مقرر کرنے پرمتفق ہوگیا ۔ —فوٹو: رائٹرز
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل افغانستان سے متعلق تفتیش کار مقرر کرنے پرمتفق ہوگیا ۔ —فوٹو: رائٹرز

جنیوا:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل افغانستان سے متعلق تفتیش کار مقرر کرنے پرمتفق،پاکستان سمیت چین اور روس نے مخالفت کردی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کی جانب سےتفتیش کارمقرر کرنے کی قرارداد جمرات کے روز کونسل میں منظور ہوگئی جس کے بعد تفتیش کار مارچ میں کام شروع کرے گا،جسے اقوام متحدہ کے ماہرین کی مدد حاصل ہوگی۔

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ قرارداد کی منظوری واضح اشارہ ہےکہ عالمی برادری افغان عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ تفتیش کارطالبان اور دیگرفریقوں کی طرف سے وہاں ہونے والی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق 28 ملکوں نے قرارداد کی حمایت اور5 ملکوں نے مخالفت کی جبکہ 14 ملک غیر حاضر رہے۔

قرارداد کی مخالفت کرنے والے ملکوں میں چین، پاکستان اور روس شامل ہیں۔

پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی  نے ایک بیان میں کہا کہ غیر ضروری خصوصی نمائندے کے قیام کی حمایت نہیں کر سکتے۔

اس کے علاوہ چینی سفارتکار جیانگ ڈوان نے کہاکہ یورپی یونین کی قرارداد میں سنگین نقائص تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا دو دہائیوں سے افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار فریق تھا۔

مزید خبریں :