Time 08 اکتوبر ، 2021
پاکستان

ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب بنانے کا فیصلہ

صدرمملکت عارف علوی نے ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چیئرمین نیب تعیناتی کی منظوری دے دی ہے— فوٹو: فائل
صدرمملکت عارف علوی نے ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چیئرمین نیب تعیناتی کی منظوری دے دی ہے— فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب)  میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آپریشنز کے عہدے پر موجود ظاہر  شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرمملکت عارف علوی نے ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چیئرمین نیب تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے ظاہر شاہ کی ڈپٹی چیئرمین تعیناتی کی سمری وزرات قانون کو بھجوائی تھی، وزارت قانون کل ڈپٹی چیئرمین نیب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ظاہرشاہ بطور ڈی جی آپریشن نیب ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہیں، ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ 4 اکتوبر کو حسین اصغر کے استعفے کے باعث خالی ہوا تھا۔

مزید خبریں :