Time 08 اکتوبر ، 2021
پاکستان

محکمہ تعلیم سندھ میں پلی بارگین کرنے والے افسران کو عہدوں سے ہٹادیاگیا

ہٹائے گئے افسران پر نیب مقدمات ہیں اور ضمانت پر رہا ہیں، نوٹیفکیشن— فوٹو:فائل
ہٹائے گئے افسران پر نیب مقدمات ہیں اور ضمانت پر رہا ہیں، نوٹیفکیشن— فوٹو:فائل 

محکمہ تعلیم سندھ میں قومی احتساب بیورو (نیب) سے پلی بارگین کرنے والے افسران کو عہدوں سے ہٹا دیاگیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ہٹائے گئے افسران میں گریڈ 20 کا ایک، گریڈ 19 کے دو اورگریڈ18کا ایک افسر شامل ہے جبکہ افسران کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہٹائے گئے افسران محکمہ تعلیم کے مختلف عہدوں پر تعینات تھے جن میں جلیل احمد، خلیل احمد، عزیز اللّہ اور محمد پریال شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہٹائے گئے افسران پر نیب مقدمات ہیں اور ضمانت پر رہا ہیں۔

خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے سزا یافتہ اور ضمانت پر رہا افسران کو عہدوں سے ہٹانے اور آئندہ پوسٹنگ نہ دینے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :