دنیا
Time 11 اکتوبر ، 2021

جوہری جنگی جہازوں کی معلومات فروخت کرنے کے الزام میں امریکی جوڑا گرفتار

جوہری جنگی جہازوں کی معلومات فروخت کرنے کے الزام میں ویسٹ ورجینیا سےامریکی جوڑے کو گرفتارکرلیا گیا۔ —فوٹو: فائل
جوہری جنگی جہازوں کی معلومات فروخت کرنے کے الزام میں ویسٹ ورجینیا سےامریکی جوڑے کو گرفتارکرلیا گیا۔ —فوٹو: فائل 

جوہری جنگی جہازوں کی معلومات فروخت کرنے کے الزام میں ویسٹ ورجینیا سےامریکی جوڑے کو گرفتارکرلیا گیا۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق جوڑے کا خیال تھا کہ انہوں نے معلومات بیرون ملک فروخت کیں جبکہ معلومات حاصل کرنے والا حقیقت میں ایف بی آئی کا خفیہ ایجنٹ تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کچھ معلومات سینڈوچ اور چیونگ گم کے پیکٹ میں چھپا کرمنتقل کی گئیں۔

امریکی محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن ایجنٹس نے امریکی بحریہ کےجوہری انجینیئرجوناتھن اور انکی اہلیہ کو گزشتہ روز گرفتار کیا ہے،جوڑے نے ڈیٹا کے متعدد ایس ڈی کارڈ ایجنٹ کو منتقل کیے۔

جوناتھن اور اسکی اہلیہ نے ایک لاکھ ڈالرز کریپٹو کرنسی کے بدلے معلومات کا تبادلہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جوڑے پر اٹامک انرجی ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ جوڑے کو 12 اکتوبر کو ویسٹ ورجینیا کی وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سازش ناکام بنانے پرامریکی اٹارنی جنرل نے کارروائی میں ملوث ایجنسیوں کو سراہا ہے۔

مزید خبریں :