دنیا
Time 18 اکتوبر ، 2021

ایف اے ٹی ایف کا تین روزہ اجلاس کل سے پیرس میں شروع ہوگا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا تین روزہ اجلاس کل سے  پیرس میں شروع ہوگا، اجلاس میں جرائم اور دہشت گردی کے مالیاتی معاملات کے خلاف عالمی کارروائی مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔

پیرس میں ہونے والے اس اجلاس کی صدارت جرمنی کرےگا، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس کے نتائج پر پریس بریفنگ 21 اکتوبرکو دی جائےگی۔

جرمنی کی صدارت میں عالمی نیٹ ورک اور مبصر تنظیموں کے 205 ارکان کے وفود ایف اے ٹی ایف پلینری کے ہائبرڈ اجلاس میں حصہ لیں گے۔

اجلاس میں جرائم اوردہشت گردی کے مالیاتی معاملات کے خلاف عالمی کارروائی کو مضبوط بنانے کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔


مزید خبریں :