دنیا
Time 22 اکتوبر ، 2021

فرانس کا کم آمدنی والے شہریوں کو 100 یورو مہنگائی الاؤنس دینے کا اعلان

مہنگائی الاؤنس کی پہلی ادائیگی دسمبر کے آخر میں کی جائے گی— فوٹو:فائل
مہنگائی الاؤنس کی پہلی ادائیگی دسمبر کے آخر میں کی جائے گی— فوٹو:فائل

فرانس کی حکومت نے کم آمدنی والے شہریوں کو 100 یورو  (20 ہزار پاکستانی روپے) مہنگائی الاؤنس الاؤنس دینے کا اعلان کردیا۔

فرانس کے وزیراعظم جین کاسٹیکس نے اعلان کیا کہ حکومت 2ہزاریورو سے کم ماہانہ آمدنی والوں کو 100یورو  مہنگائی الاؤنس دے گی۔

رپورٹس کے مطابق حکومتی اعلان کے بعد تقریباً 3 کروڑ 80 لاکھ شہری مہنگائی الاؤنس کے اہل ہوں گے اور  یہ رقم خود بخود اہل افراد تک پہنچ جائے گی۔

فرانسیسی وزیراعظم کے مطابق مہنگائی الاؤنس کی مد میں 3.8 ارب یوروز خرچ  ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی الاؤنس کی پہلی ادائیگی دسمبر کے آخر میں کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق حکومت یہ امداد ایندھن اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے سبب دے رہی ہے۔

مزید خبریں :