Time 25 اکتوبر ، 2021
پاکستان

جام کمال نے استعفیٰ دیکر پارٹی کو بچالیا: ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی

ہم ایک نئی طرز کی حکومت قائم کریں جس کا مظاہرہ جلد ہوگا: عبدالرحمان کھیتران/ فائل فوٹو
ہم ایک نئی طرز کی حکومت قائم کریں جس کا مظاہرہ جلد ہوگا: عبدالرحمان کھیتران/ فائل فوٹو 

بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ جام کمال کے مشکور ہیں کہ انہوں نے استعفی دے کر پارٹی کو بچا لیا۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ جام کمال اب بھی ہمارے بڑے ہیں ہم ان سے مشاورت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک نئی طرز کی حکومت قائم کریں گے جس کا مظاہرہ جلد ہوگا ، اسپیکر عبدالقدوس بزنجو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے ،اسمبلی میں نیا اسپیکر بنایا جائے گا جو بہت تجربہ کار ہوگا۔

پارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبے میں نیا وزیراعلیٰ  ایسا لائیں گے جو عوام کی دسترس میں ہوگا، ہم نے ایک کمیٹی بنادی ہے جو اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں اور اراکین اسمبلی سے رابطہ کرے گی، ہم تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، اپوزیشن ہمارے ساتھ ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیر کو اسمبلی کا اجلاس ہوگا جس میں عدم اعتماد کی تحریک کو نمٹا دیا جائے گا۔

مزید خبریں :