25 اکتوبر ، 2021
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف شاندار فتح کے بعد جیو کا ترانہ ’جیو تو ایسے‘ پاکستان کی جیت کا ترانہ بن گیا۔
گزشتہ روز دبئی انٹرنیشل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست دی تو پاکستان اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں رہنے والے کرکٹ شائقین نے گرین شرٹس کی فتح کا جشن منایا۔
پاکستان کی فتح پر کہیں بھنگڑے ڈالے گئے تو کہیں ہوائی فائرنگ کی گئی، کہیں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں تو کہیں فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
پاکستان کی کامیابی کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھی مبارکبادوں کا تانتہ بندھ گیا اور جیو نیوز کا ترانا ’جیو تو ایسے‘ پاکستان کی فتح کا ترانہ بن گیا۔
سالکا نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ جیو تو ایسے، پاکستان زندہ باد۔ ساتھ ہی صارف نے کیپشن کے ساتھ کچھ ایموشنل ایموجیز بھی ڈالے۔
ایک صارف نے لکھا کہ جیو کا جیو تو ایسے سن کو ویسے ہی خوشی ڈبل ہو جاتی ہے۔
ناٹ کیفینیٹڈ انف نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ جیو تو ایسے سننے کا وقت آ گیا ہے۔
عالیہ ایس وائبز نامی صارف نے لکھا کہ آج رات کے لیے ’جیو تو ایسے‘۔
ماسک مین نے ٹوئٹر پرلکھا کہ 24 اکتوبر کو جیو نیوز پر کون سا گانا چلایا جائے گا، جیو تو ایسے یا تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے، اس بار جیو تو ایسے۔
شزا سومرو نامی صارف نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آؤٹ اسٹینڈنگ پارٹنرشپ، جیو تو ایسے۔
میمیولگستان نامی صارف نے لکھا کہ یار بس آج جیو تو ایسے سننا ہے مجھے۔
فاطمہ سحر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ جیو نیوز ’جیو تو ایسے‘ چلا کر میرے اندر کے جذبہ حب الوطنی کو بھڑکا رہا ہے۔
الشبہ نے لکھا کہ صرف جیو تو ایسے سننے کے لیے جیو نیوز لگا لیا۔
زرک بن بابراعظم نے وقار ذکا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ وقار بھائی آج تو جیو تو ایسے لگاؤں گا فل آواز سے۔