20 اکتوبر ، 2012
کراچی … پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان اسٹارز الیون نے انٹرنیشنل اسٹارز الیون کو جیت کیلئے 223 رنز کا ہدف دیا، عمر اکمل اور شاہ زیب حسن نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے نمائشی ٹی 20میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 222 رنز بنائے۔ اوپنرز نے 83 رنز کا آغاز فراہم کیا ،شاہ زیب حسن 21 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے برق رفتار 54 رنز بنا کر آوٴ ٹ ہوئے پاکستان اسٹارز الیون کودوسرا نقصان عمران نذیر کی صورت میں اٹھانا پڑا، انہوں نے ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز بنائے۔ عمر اکمل 37 گیندوں پر 67 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے، انہوں نے 3 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔ناصر جمشید نے 19 اور کپتان شاہد آفریدی نے 18 رنز بنائے۔ شعیب ملک13 ، فواد عالم 18 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ انٹرنیشنل اسٹارز الیون کی جانب سے شبالالا نے 3 ، شاہ پور زردان 2 ، اسٹیون ٹیلر اور آندرے نیل ایک ایک وکٹ لے سکے۔نینتی ہیورڈ 4 اوورز میں 45 رنز دے کر کوئی وکٹ نہ لے سکے جبکہ جے سوریا نے 2 اوورز میں 35 رنز دیئے۔