25 اکتوبر ، 2021
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈا کے ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعاون ، افغانستان میں امن و استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان عوام کی معاشی ترقی کےلیے مل کر مربوط کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔