27 اکتوبر ، 2021
پاکستان نے پونچھ سیکٹر میں قابض بھارتی افواج کی حراست میں پاکستانی شہری کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ پاکستانی قیدی ضیا مصطفیٰ 2003 سے بھارتی قید میں تھا، پاکستانی قیدی کا جیل سے دور پر اسرار قتل سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔
دفترخارجہ کا کہنا تھاکہ بھارت کی طرف سے ماورائے عدالت قتل کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، بھارت کی جانب سے پاکستانی اور کشمیری قیدیوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہی۔
دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت واقعے کی فوری شفاف تحقیقات کرے اور انصاف کو یقینی بنائے۔
دفترخارجہ نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں قید پاکستانیوں کی رہائی یا وطن واپسی تک ان کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔