پاکستان
15 فروری ، 2012

لاہور:ایکسپو سینٹر سے چوری ہیروں کا ہار مالک کے سپرد

لاہور …لاہور کے ایکسپو سینٹر میں بھارتی نمائش سے چوری ہونے والا ہیروں کا ہار پولیس نے مالک کے حوالے کر دیا گیا۔ہیروں کے ہار کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور عبدالرزاق چیمہ نے اپنے دفتر میں اس کے مالک کمل کلتھیا کے حوالے کیا۔ اس موقع پر کمل کلتھیا نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی حکومت اور پولیس کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس ہار کو برآمد کیا۔

مزید خبریں :