دنیا
21 اکتوبر ، 2012

ایران کیساتھ براہ راست مذاکرات کی رپورٹ بے بنیاد ہے، امریکا

ایران کیساتھ براہ راست مذاکرات کی رپورٹ بے بنیاد ہے، امریکا

واشنگٹن…امریکا نے ایران کی جانب سے جوہری مذاکرات پر رضامندی ظاہر کئے جانے کے بارے میں حالیہ رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی کونسل کے ترجمان ٹمی ویٹور امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور امریکی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ صدارتی انتخابات کے بعد بات چیت ہوگی ۔ٹومی ویٹور کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ امریکا ایران کے جوہری پروگرام کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لئے گروپ پانچ بشمول جرمنی کے پلیٹ فارم سے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ صدر اوباما نے واضح پالیسی اپنائی ہے ۔ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے ہر صورت روکا جائے گا۔

مزید خبریں :