15 فروری ، 2012
جمرود…خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں منشیات فروشی کے اڈے پر کھڑی موٹرسائیکل میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے، خاصہ دار فورس کے مطابق واقعہ تحصیل جمرود کے علاقہ وزیرڈنڈ میں پیش آیا، جہاں منشیات فروشی کے اڈے پر کھڑی موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کی زد میں آکرایک شخص ہلاک اور 8 افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ منشیات کی دوکان مکمل تباہ ہوگئی، زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، دھماکے کے مقام کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔