21 اکتوبر ، 2012
اسلام آباد… وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے اتوار کو یہاں وفاقی وزیر قانون وانصاف فاروق ایچ نائیک نے ملاقات کی۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزارت قانون وانصاف اور دیگر قانونی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم کے ساتھ پارلیمان میں قانون سازی کے حوالے سے امور پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وزیر قانون وانصاف ان تمام امور کو نمٹانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے جس میں ان کی قانونی رائے درکار ہے تاکہ حکومتی امور خوش اسلوبی سے جاری رہیں۔