Time 01 نومبر ، 2021
پاکستان

نوری آباد پاور پلانٹ کیس: وزیراعلیٰ سندھ عدالت میں پیش، فرد جرم پھر مؤخر

اسلام آباد: احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پلانٹ کیس میں وزیراعلیٰ سندھ پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کرتے ہوئے نئی تاریخ مقرر کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نوری آباد پاور پلانٹ منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ کیس کا شریک ملزم سلطان فاروق کورونا سے متاثر ہے جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

عدالت نے شریک ملزم کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی اور مراد علی شاہ پر فرد جرم کے لیے 17 نومبر کی تاریخ مقرر کی۔

دوسری جانب کیس کے ایک اور شریک ملزم نیاز علی شیخ نے ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائرکردی جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزید خبریں :