Time 02 نومبر ، 2021
پاکستان

این اے 133 لاہور پر ضمنی انتخاب 5 دسمبرکو ہی ہوگا: الیکشن کمیشن

صورت حال تبدیل ہونے پر الیکشن کمیشن اس حوالےسے مزید اقدامات کرسکتاہے۔فوٹوفائل
صورت حال تبدیل ہونے پر الیکشن کمیشن اس حوالےسے مزید اقدامات کرسکتاہے۔فوٹوفائل

لاہور: الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 133 لاہور  پر ضمنی انتخاب 5  دسمبرکو مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سرِدست این اے 133 لاہور کا ضمنی  انتخاب ملتوی کرنے کی کوئی تجویز  زیرِ غور نہیں تاہم صورت حال تبدیل ہونے پر الیکشن کمیشن اس حوالےسے مزید اقدامات کرسکتاہے۔

خیال رہے کہ  این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، چند دن پہلے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث این اے 133 کا ضمنی الیکشن  ری شیڈول کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے  درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کی تاریخ برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :