15 فروری ، 2012
اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمان ملک نے آج ایبٹ آباد کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد کمیشن نے وزیر داخلہ رحمان ملک کو دومئی کے ایبٹ آباد واقعہ پر بیان ریکارڈ کرنے کے لیے آج طلب کر رکھا تھا تاہم انہوں نے اپنی مصروفیات کے باعث آج پیش ہونے سے معذرت کی ہے ، ایبٹ آباد کمیشن رحمان ملک کو بلانے کے لیے جلد نئی تاریخ طے کرے گا۔