15 فروری ، 2012
پشاور…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ پختون قوم دہشت گرد نہیں بلکہ امن پسند ہے۔ وہ پشاور میں ملک سعد اسپورٹس ٹرسٹ کے دفتر کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ شاہی سید کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا دہشت گردی کا شکار ہے۔ جس سے نکلنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سابق ناظم اعلیٰ کراچی مصطفی کمال نے ہم پر انتہا پسندی کا الزام عائد کیا لیکن سب نے دیکھا کہ ہم نے دہشت گردی کو شکست دی۔ صدر اے این پی سندھ نے کہا کہ دہشت گردی کی چھاپ کے باعث پختون قوم عالمی سطح پر بدنام ہے۔ اس بدنامی سے ہمیں چھٹکارہ پانا ہو گا۔