پاکستان
Time 05 نومبر ، 2021

رواں مالی سال اب تک پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

وفاقی حکومت نے گزشتہ رات ہی پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے سے زائد کا اضافہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل
وفاقی حکومت نے گزشتہ رات ہی پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے سے زائد کا اضافہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال پاکستان میں اب تک پیٹرول کی قیمت میں 35 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔

حکومتی دستاویزات کے مطابق مالی سال 2021-22 میں اب تک پیٹرول 35 روپے 13 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

یکم جولائی سے اب تک ڈیزل 30 روپے 7 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا جبکہ مٹی کا تیل 34 روپے 64 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔

دستاویزات کے مطابق یکم جولائی سے اب تک لائٹ ڈیزل آئل 34 روپے 36 پیسے مہنگا ہو چکا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت مزید بڑھانی پڑے گی اور رات گئے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :