Time 08 نومبر ، 2021
پاکستان

پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، عسکری قیادت کی بریفنگ

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان پر مشتمل قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی ہال میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اعلیٰ عسکری قیادت بھی شریک ہوئے، عسکری حکام نے قومی سلامتی کے موجودہ امور  پر  بریفنگ دی۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، تحریک انصاف سے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی، پیپلز  پارٹی پارلیمنٹرین سے بلاول بھٹو زرداری، ایم ایم اے سے مولانا اسعد محمود، مسلم لیگ ق سے چوہدری طارق بشیر چیمہ، بلوچستان نیشنل پارٹی سے اختر مینگل، ایم کیو ایم سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی سے خالد حسین مگسی، جی ڈی اے سے غوث بخش خان مہر، عوامی مسلم لیگ سے شیخ رشید احمد، عوامی نیشنل پارٹی سے امیر حیدر اعظم خان نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ سینیٹ سے پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا۔

اجلاس میں چاروں صوبائی وزرا ئے اعلیٰ، صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوئے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے تمام ممبران بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزید خبریں :