15 فروری ، 2012
اسلام آباد…نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے 5ناموں پرغور کیا جا رہا ہے جبکہ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا18مارچ کوریٹائرہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق احمد شجاع پاشا کو2مرتبہ ایک،ایک سال کی توسیع دی جاچکی ہے اور یہ معیاد ایک مرتبہ پھر18مارچ کو پوری ہو رہی ہے۔نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے 5ناموں پرغور کیا جا رہا ہے جن میں لیفٹیننٹ جنرل جاویداقبال،ظہیرالاسلام،راشدمحمود،محمدآصف اورمیجرجنرل نوشادکیانی کے نام شامل ہیں ۔