12 نومبر ، 2021
قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کر دی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ شہباز شریف، قائم علی شاہ کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی منظوری دے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ابھی وزارت داخلہ کو کابینہ کی سمری موصول نہیں ہوئی ہے ۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ سمری موصول ہوتے ہی وزارت داخلہ ان شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈال دے گی۔
یاد رہے کہ شہباز شریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل پر ہے اور نیب کی جانب سے ان شخصیات کے نام سابق ادوار میں کرپشن کے مختلف الزامات پر ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔