Time 14 نومبر ، 2021
پاکستان

مدرسے جانے والے 11 سالہ بچے کی لاش کھیت سے برآمد

Mute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 

قصور کے نواحی گاؤں میں 11 سالہ لڑکے کی کھیت سے لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق 11 سالہ علی حسن گزشتہ روز دوپہر کے وقت پڑھنے کے لیے مدرسے گیا تھا لیکن واپس نہ آیا، گھر واپس نہ آنے پر لواحقین نے تلاش کیا تو کماد کے کھیت سے اس کی لاش ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد لواحقین کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

دوسری جانب پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکے کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

مزید خبریں :