بھینس کے دودھ نہ دینے پر مالک شکایت لیکر تھانے پہنچ گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک کسان بھینس کے دودھ نہ دینے پر شکایت درج کرانے تھانے پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے علاقے بِھنڈ میں ایک کسان  پولیس اسٹیشن میں عجیب و غریب شکایت لے کر پہنچ گیا۔

کسان کا کہنا تھا کہ اس کی بھینس چند دنوں سے دودھ نہیں دے رہی اور اسے شک ہےکہ اس کی بھینس پر جادو کرایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس شکایت کا جب اعلیٰ حکام کو علم ہوا تو انہوں نے مقامی تھانےکو ہدایت کی کہ وہ دیہاتیوں کو مویشیوں کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں۔

 بعد ازاں کسان اپنی بھینس کو لے کر دوبارہ تھانے پہنچا اور پولیس کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اس کی بھینس نے اب دودھ دینا شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں :