پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی سے متحدہ اپوزیشن کے وفد کی ملاقات، مشترکہ اجلاس بلانے پر شکوے

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسدقیصر سے متحدہ اپوزیشن کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

متحدہ اپوزیشن کے وفد میں رانا ثنااللہ، خورشید شاہ اور شیری رحمان اور سمیت دیگر شامل تھے۔

اپوزیشن ارکان نے مؤقف اختیار کیا کہ آپ نے اپوزیشن کو ای وی ایم اور دیگر متنازع قانون سازی پرمذاکرات کی دعوت دی، اپوزیشن نے آپ کے خط پر مشاورت پر رضامندی ظاہر کی لیکن اب حکومت مشترکہ اجلاس بلا رہی ہے۔

اپوزیشن ارکان نے اسپیکر اسد قیصرسے سوال کیا کہ اب بتائیں توہین کس کی ہوئی؟

اس پر اسد قیصر کا کہنا تھاکہ میں وزرا کو بلاکر ابھی بات کرتا ہوں، اتفاق رائے سے قانون سازی ہوتی تو بہتر تھا۔

خیال رہے کہ حکومت نے قانون سازی کیلئے کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا لیا ہے۔

مزید خبریں :