پاکستان
15 فروری ، 2012

ٹھنڈی ہوائیں، شمالی علاقے اور سندھ بدستور سردی کی لپیٹ میں

کراچی … ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد ہے جبکہ شمالی علاقوں اور سندھ کے اکثر علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، پارا چنار منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین مقام رہا۔ بالائی علاقوں میں آج موسم صاف رہا تاہم سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقہ جات میں شدید سردی کی لہر مزید 24 گھنٹے جاری رہے گی۔ کالام میں درجہ حرارت منفی 12 ، مالم جبہ منفی 10 ،کوئٹہ، قلات منفی 9 ، استور منفی 8 ، راولاکوٹ،گوپس ،ہنزہ منفی 5 ، مری میں کم سے کم منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ سندھ کے بعض علاقے بھی سردی کی لپیٹ میں رہے۔ موہنجو داڑو میں کم سے کم درجہ حرارت 1 ، پڈعیدین 2 ، دادو اور لاڑکانہ میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ لاہور 3 ، پشاور 2، اسلام آباد 1 اور کراچی میں کم از کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

مزید خبریں :