دنیا
23 اکتوبر ، 2012

تائیوان،اسپتال میں آتشزدگی، 12مریض ہلاک

تائیوان،اسپتال میں آتشزدگی، 12مریض ہلاک

تائی پے…تائیوان کے ایک اسپتال میں آتشزدگی سے12زیر علاج مریض ہلاک اور60 سے زائد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ منگل کو میڈیا رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ تائیوان سٹی کے ایک اسپتال میں اس وقت پیش آیا جب رات کے وقت نرسنگ ہوم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا وارڈ میں 100 سے زائد مریض زیر علاج تھے، جن میں سے12مریض ہلاک اور 60سے زائد جھلس گئے۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

مزید خبریں :