پاکستان
15 فروری ، 2012

وزیراعظم ملزم قرار پانے کے باوجود عہدہ چھوڑنے کو تیار نہیں،مسعودشریف

 وزیراعظم ملزم قرار پانے کے باوجود عہدہ چھوڑنے کو تیار نہیں،مسعودشریف

اسلام آباد…پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما مسعود شریف خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملزم قرار پانے کے باوجود وزارت عظمیٰ چھوڑنے کو تیار نہیں، جمہوریت کے نام پر ملک سے مذاق ختم ہونا چاہیئے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسعود شریف خٹک نے کہا کہ بارہ مئی کے افسوسناک واقعہ پر سپریم کورٹ میں ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرانے والے مفادات کی خاطر آج پھر اکٹھے ہو گئے ہیں، اسمبلی سے باہر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارا پاکستان پر کوئی حق نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پارلے منٹ میں بیٹھی کئی جماعتوں سے بڑی سیاسی قوت ہے ، عوام کی مرضی اور انتظامی ضروریات کے مطابق ملک میں مزید صوبے بننے چاہئیں۔

مزید خبریں :