15 فروری ، 2012
لراچی…کراچی کے علاقے لیاری میں بغدادی تھانے کی حدود میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیاجس کے بعد سے لیاری کے مختلف علاقوں میں صورت حال کشیدہ ہوگئی ہے۔ایس پی سٹی ناصر آفتاب کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں پولیس کی بکتربند گاڑی پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا تاہم خوش قسمتی سے بم نہ پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعہ کے بعدپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور صورت حال کوکنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔تاہم لیاری کے علاقے بغدادی، کلری سمیت دیگرعلاقوں میں صورت حال کشیدہ ہے اور وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔