Time 24 نومبر ، 2021
پاکستان

مسافروں نے پی آئی اے کے طیارے کو 'کچرے کا ڈبہ' بنادیا

پرواز کے لندن پہنچنے اور واپس آنے پر دونوں مرتبہ یہ ہی صورتحال تھی: پی آئی اے—فوٹو: جیو نیوز
پرواز کے لندن پہنچنے اور واپس آنے پر دونوں مرتبہ یہ ہی صورتحال تھی: پی آئی اے—فوٹو: جیو نیوز

کراچی: مسافروں کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے طیارے کو کچرے کا ڈبہ بنادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے لندن جانے والی پی آئی اے کی چارٹرڈ پرواز پی کے 9785 کو لندن سے واپسی پر تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز میں کچرا پھیل جانے کے باعث ڈیپ کلیننگ کرانی پڑی، صفائی میں وقت لگا جس کی وجہ سے طیارے کی لندن سے واپسی کی پرواز میں تاخیر بھی ہوئی۔

صفائی میں وقت لگنے کے باعث ہی طیارے کی لندن سے واپسی کی پرواز میں تاخیر بھی ہوئی: پی آئی اے—فوٹو: جیو نیوز
صفائی میں وقت لگنے کے باعث ہی طیارے کی لندن سے واپسی کی پرواز میں تاخیر بھی ہوئی: پی آئی اے—فوٹو: جیو نیوز

حکام نے بتایا کہ پرواز کے لندن پہنچنے اور واپس آنے پر دونوں مرتبہ یہ ہی صورتحال تھی۔

قومی ائیرلائن کی جانب سے مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ سفر کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

مزید خبریں :