دنیا
24 اکتوبر ، 2012

مناسک حج کا آغاز:لاکھوں عازمین کی منیٰ آمد کا سلسلہ جاری

مناسک حج کا آغاز:لاکھوں عازمین کی منیٰ آمد کا سلسلہ جاری

منیٰ. . . .مناسک حج کا آغاز ہوگیا ہے اور دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔8ذوالحجہ کی صبح سے ہی لاکھوں عازمین نماز فجر کی ادائیگی کے بعد احرام باندھ کر حج کی نیت کرکے مکہ مکرمہ سے منیٰ کی جانب روانہ ہورہے ہیں۔لاکھوں عازمین تلبیہ کا ورد کرتے ہوئے بسو ں اور ویگنوں میں سوار ہوکر منیٰ پہنچ رہے ہیں جبکہ بہت سے عازمین پیدل بھی منیٰ کی جانب رواں دواں ہیں۔عازمین آج ظہر ،عصر ،مغرب اور عشاء کی نماز یں اپنے اپنے خیموں میں ادا کریں گے اور رات بھر اپنے خیموں میں عبادت کریں گے۔منیٰ میں سفید خیموں کا ایک شہر آباد ہوگیا ہے ۔اس موقع پر رہنمائی کے لیے خدام بھی موجود ہیں جو منیٰ پہنچنے والے حاجیوں کو ان کے خیموں تک پہنچانے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔ مختلف ممالک سے آئے ہوئے عازمین کی سہولت کے لیے ان کے خیموں کے اطراف میں ان ممالک کے جھنڈے اور مکتب نمبر بھی واضح طور پر آویزاں کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :