15 فروری ، 2012
اسلام آباد … پارلیمنٹ میں 20 ویں آئینی ترمیم کا حصہ بننے والے سیاستدانوں کی نااہلی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ چوہدری فاخر ایڈووکیٹ نے درخواست میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، میاں محمد نواز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا، اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان، شجاعت حسین، مولانا فضل الرحمن اور فاروق ستار کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ سیاستدانوں دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مل کر محض اپنے مفادات کے لئے 20 ویں آئینی ترمیم پر اکٹھے ہوئے جبکہ ملک کے مفادات کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ یہ تمام سیاستدان قوم کو بے وقوف بنارہے ہیں۔ عدالت مذکورہ سیاستدانوں کو نااہل قرار دے اور انہیں آئندہ انتخابات میں حصہ لینے سے روکے۔ درخواست کی سماعت کل چیف جسٹس ہائیکورٹ کریں گے۔