پاکستان
15 فروری ، 2012

شاہی سید کا کراچی میں دہشتگردوں کیخلاف بھر پور آپریشن کا مطالبہ

شاہی سید کا کراچی میں دہشتگردوں کیخلاف بھر پور آپریشن کا مطالبہ

پشاور…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدرشاہی سید نے کہاہے کہ کراچی میں پختونوں کا لسانی بنیادوں پر استحصال کیا جا رہا ہے۔پشاورپریس کلب کے پروگرام گیسٹ آورمیں اظہارخیال کرتے ہوئے شاہی سید کا کہناتھا کہ کراچی میں پختونوں کو چوکیداراورڈرائیورکے طورپرتوقبول کیاجاتاہے لیکن ڈاکٹر،صحافی یاانجینئر اورسرمایہ دار کے طورپران کو قبول نہیں کیاجاتا جس کی مثال ولی خان بابرہے جسے قتل کردیا گیا،جبکہ ہزاروں پختون وہاں سے نقل مکانی پرمجبورہوئے۔انہوں نے کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپوربلا امتیازآپریشن اورشہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لئے بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :