دنیا
Time 27 نومبر ، 2021

مودی سرکار نے بھارت میں ترقی کے ثبوت میں چین اور جنوبی افریقا کے ائیرپورٹس دکھادیے

بھارتی حکومت کا جعلی خبروں کا پروپیگنڈا ایک بار پھرناکام ہو گیا۔

بھارت حکومت کے رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر چین اور جنوبی افریقا کے انٹرنیشنل ائیرپورٹس کی تصاویر شیئر کیں اور اسے اپنے انفراسٹرکچر کی کامیابوں کے ثبوت کے طور پر پیش کیا۔

چینی میڈیا کے نمائندے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں اور وزرا کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔

چینی میڈیا کے نمائندے نے بھارتی رہنماؤں کی تمام ٹوئٹس اکھٹی کرکے سوشل میڈیا پر شئیر کردیں اور کہا کہ بھارتی حکومت کے وزرا چین کے ائیرپورٹ کی تصاویر کو اپنے انفراسٹرکچر  کی کامیابیوں کے ثبوت کے طور پراستعمال کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :