15 فروری ، 2012
اسلام آباد…گزشتہ روز قومی اسمبلی میں 20ویں ترمیم اتفاق رائے سے منظور ہوئی،اس موقع پر ایوان میں ہم آہنگی کی فضا پائی گئی جو بہت کم دیکھنے آتی ہے،وزیراعظم گیلانی اور قائد حزب اختلاف کو بھی اجلاس میں ایک ساتھ دیکھاگیا،13 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف چوہدری نثارکی اس تصویرسے ظاہرہوتاہے کہ ایک اچھے اور بڑے کام کیلئے دونوں کے درمیان اہم بات چیت ہورہی ہے،گزشتہ روز ترمیم کی منظوری کے لیے دونوں چہرے پر مسکراہٹ سجائے جس طرح ایک ساتھ ووٹ دینے گئے،اس سے بھی اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ پاکستان کی بہتری کیلئے یہ دونوں مل جل کر کام کرنے پر تیار ہیں۔پارلیمنٹ کے اندراورباہر ایک دوسرے کے خلاف گرما گرم تقریریں،الزامات اوربیانات اپنی جگہ،،مگر اچھی کوشش کیلئے مل کر قدم بڑھانا،بلاشبہ ایک قابل تحسین اقدام ہے۔