پاکستان
15 فروری ، 2012

وزیر اعظم توہین عدالت کیس، اٹارنی جنرل کل دستاویزات داخل کر ینگے

وزیر اعظم توہین عدالت کیس، اٹارنی جنرل کل دستاویزات داخل کر ینگے

اسلام آباد … وزیر اعظم کیخلاف توہین عدالت کیس میں اٹارنی جنرل پاکستان کل(جمعرات کو) متعلقہ دستاویزات سپریم کورٹ میں داخل کر یں گے۔اٹارنی جنرل پاکستان مولوی انوار الحق کا جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان دستاویزات میں این آر او کیس کا فیصلہ ، نظر ثانی فیصلہ اور این آر او عملدرآمد کیس میں دیے گئے مختلف عدالتی احکامات شامل ہوں گے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو دی گئی ایڈوائس پر بھی وہ انحصار کریں گے۔ سپریم کورٹ نے 13فروری کو وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پرتوہین عدالت کی فرد جرم عائد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو 16فروری تک دستاویزات اور گواہوں کی فہرست داخل کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ 22فروری کو اوپن کورٹ میں استغاثہ کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن کو 27فروری کو اپنے دفاع میں دستاویزات ، بیانات حلفی اور گواہوں کی فہرست دینا ہوگی اور 28فروری کو شہادتیں ریکارڈ کی جائیں گی۔ عدالت نے فی الحال اس کارروائی کے دوران وزیر اعظم کو حاضری سے استثناء قرار دے رکھا ہے ۔

مزید خبریں :