02 دسمبر ، 2021
حکومت سندھ نےکورونا کی اومی کرون قسم کے خلاف اقدامات کرتے ہوئےگزشتہ ایک ہفتے میں جنوبی افریقا سے آنے والے تمام مسافروں کے ٹیسٹ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ صحت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سے مسافروں کی تفصیلات دینےکی درخواست کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام مسافر اور ان کے رابطے میں آنے والوں کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے، ٹیسٹ مثبت آنے پرنمونوں کی تفصیلی جانچ کی جائےگی۔
اومی کرون کی تصدیق کے لیے نمونوں کی جینیاتی لیب میں جانچ کی جائےگی جس سے اومی کرون قسم کی تصدیق ہوسکےگی۔
اس سلسلے میں جامعہ کراچی، ڈاؤ اوجھا اور اسٹیڈیم روڈ پر واقع اسپتال میں Sequencing مشین پہلے ہی موجود ہے۔