پاکستان
15 فروری ، 2012

سینیٹ کیلئے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کل سے ہوگی

اسلام آباد … سندھ سے سینیٹ کیلئے نامزد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل سے شروع ہوگی۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق جانچ پڑتال کا عمل دو روز جاری رہے گا، کاغذات نامزدگی مستردہونے کیخلاف اپیلیں 20 اور 21 فروری کو داخل کی جاسکیں گی جن کے سماعت 22 اور 23 فروری کو ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات 24 فروری کی سہ پہر 4 بجے تک واپس لے سکیں گے جس کے بعداسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔

مزید خبریں :