03 دسمبر ، 2021
اسلام آباد: سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر،فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
پاکستانی سفارتخانے سربیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم عمران خان کے لیے پیغام پوسٹ ہوا تھا جس میں عمران خان کو مخاطب کرکے کہا گیا تھا حکومت افراط زر کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے، اس بیان کی دفتر خارجہ نے تردید کی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ان اکاؤنٹس پر پوسٹ کیے جانے والے پیغامات سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے نہیں ہیں۔