پاکستان
15 فروری ، 2012

بریگیڈیئر علی نے دیگر افسران کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش کی ، رپورٹ

بریگیڈیئر علی نے دیگر افسران کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش کی ، رپورٹ

لندن … برطانوی خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تنظیم کے ساتھ روابط پر کورٹ مارشل کا سامنا کرنے و الے بریگیڈیئر علی خان نے ٹرپل ون بریگیڈ کے سربراہ اور دیگر افسران کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش کی تھی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق بریگیڈیئر علی خان فوجی افسران کو پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسارہے تھے اور ان پر فرد جرم میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ بریگیڈیئر علی نے جی ایچ کیو پر حملہ کرکے لوگوں کو قتل کرنے کی سازش کی اورا نہیں 3 الزامات کا سامنا ہے۔ فردجرم کے مطابق بریگیڈیئر علی نے کالعدم تنظیم کے ساتھ تعلقات کابھی اعتراف کیا۔

مزید خبریں :