پاکستان
Time 09 دسمبر ، 2021

شہباز شریف کی زرداری پر تنقید لیکن طلال چوہدری کی بدکلامی پر خاموشی

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف سے متعلق بیان پر سابق صدر آصف علی زرداری پر تو تنقید کردی لیکن طلال چوہدری کے زرداری اور بلاول سے متعلق بیان کی مذمت نہیں کی۔

شہباز شریف نے نواز شریف سے متعلق سابق صدر آصف زرداری کا بیان تو افسوس ناک قرار دے دیا  لیکن آصف زرداری اور بلاول کے بارے میں اپنی پارٹی کے رہنما طلال چوہدری کے اخلاق سے گرے بیان پر اب تک خاموش ہیں۔

شہباز شریف کے علاوہ  پارٹی کے کسی رہنما کی جانب سے بھی اب تک طلال چوہدری کے بیان کی مذمت نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 133 میں (ن) لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز نے کامیابی حاصل کی تھی اور پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔

اس موقع پر آصف زرداری نے کہا تھا کہ میاں صاحب نے اقتدار میں آنے کے بعد حلقے چھوٹے کیے، ورنہ جب یہ بڑا حلقہ تھا یہاں سے بی بی بھی جیتی تھیں، ہم پھر اقتدار میں آکر حلقے بڑے کریں گے۔

مزید خبریں :