دنیا
Time 12 دسمبر ، 2021

طوفانی بگولے سے ایمازون کا ویئرہاؤس بھی تباہ، 6 ملازمین ہلاک

بگولے کی زد میں آنے والے ایمازون کے ویئر ہاؤس کی تباہی کا فضائی منظر۔ فوٹو: سوشل میڈیا
بگولے کی زد میں آنے والے ایمازون کے ویئر ہاؤس کی تباہی کا فضائی منظر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

امریکی ریاست الی نوائے میں طوفانی بگولے سے ایمازون کے ویئر ہاؤس کی چھت گرنے سے 6 ورکرز ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی ریاست الی نوائے میں کل طوفانی بگولوں کی زد میں آکر ویئر ہاؤس کی چھت گر گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق کنکریٹ سے بنی 11 انچ موٹی دیوار ورکرز پر گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 45 کو بچا لیا گیا۔

ایمازون کے تباہ حال ویئر ہاؤس کے باہر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا
ایمازون کے تباہ حال ویئر ہاؤس کے باہر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ایمازون کے چیف جیف بیزوس نے کمپنی کے ویئر ہاؤس کی چھت گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ساتھیوں کے کھونے پر غمزدہ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری ہمدردیاں حادثے میں ہلاک ہونے والے ویئر ہاؤس ورکرز کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

ایک رضاکار تباہ حال ویئر ہاؤس کے پاس سے گزر رہا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
ایک رضاکار تباہ حال ویئر ہاؤس کے پاس سے گزر رہا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

جیف بیزوس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد کمپنی نئے ورکرز کو ایمرجنسی رسپانس کی ٹریننگ دیگی جو سارا سال چلتی رہے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی 6 ریاستوں میں آنے والے بدترین طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی تھی جس کے نتیجے میں اب تک 84 افراد ہلاک اور سیکڑوں بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد بجلی کی فراہمی سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں :