کھیل
Time 13 دسمبر ، 2021

ڈراپ اِن پِچز کیا ہیں اور کیوں استعمال کی جاتی ہیں؟

ڈراپ اِن پچز ایسی پچز ہیں جنہیں کھیلے جانے والے میچ کے اصلی مقام سے دور تیار کیا جاتا ہے اور بعد میں میچ کے وقت اس مقام پر منتقل کردیا جاتا ہے۔—فوٹو: فائل
ڈراپ اِن پچز ایسی پچز ہیں جنہیں کھیلے جانے والے میچ کے اصلی مقام سے دور تیار کیا جاتا ہے اور بعد میں میچ کے وقت اس مقام پر منتقل کردیا جاتا ہے۔—فوٹو: فائل 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ نے گزشتہ روز  لاہور  اور کراچی میں ڈراپ اِن پِچز لگانے کا اعلان کیا۔

 پی سی بی کے چیئر مین  رمیز راجہ کافی عرصے سے  ڈراپ اِن پچز کے بارے میں بات کررہے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ڈراپ اِن پِچز کیا ہوتی ہیں اور انہیں کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟

 ڈراپ اِن پِچز کیا ہوتی ہیں؟

عام طور پر کرکٹ میں کھیلے جانے والے میچ کے گراؤنڈ میں ہی پِچ تیار کی جاتی ہے لیکن ڈراپ اِن پِچز میں ایسا نہیں ہے۔

دراصل ڈراپ اِن پِچز ایسی پچز ہیں جنہیں کھیلے جانے والے میچ کے اصلی مقام سے دور تیار کیا جاتا ہے اور بعد میں میچ کے وقت اس مقام پر منتقل کردیا جاتا ہے۔

ڈراپ اِن پِچ کو گراؤنڈ سے باہر ایک لوہے کے   سانچے کے اندر تیار کیا جاتا ہے جس میں نیچے پہلے مٹی اور اوپر گھاس  کی تہہ لگائی جاتی ہے ،ان دونوں تہوں کو کافی عرصے تک اسی لوہے کے سانچے  میں رکھا جاتا ہے  جب تک  کہ پِچ مکمل تیار نہیں ہوجاتی۔

جب یہ پچ میچ کے مطابق تیار ہوجاتی ہے تو انہیں مشین (کرین) کی مدد سے لوہے کے سانچے سمیت گراؤنڈ میں لایا جاتا ہے اور پچ کی جگہ منتقل کیا جاتا ہے۔ —فوٹو: فائل
جب یہ پچ میچ کے مطابق تیار ہوجاتی ہے تو انہیں مشین (کرین) کی مدد سے لوہے کے سانچے سمیت گراؤنڈ میں لایا جاتا ہے اور پچ کی جگہ منتقل کیا جاتا ہے۔ —فوٹو: فائل 

جب یہ پِچ میچ کے مطابق تیار ہوجاتی ہے تو انہیں مشین (کرین) کی مدد سے لوہے کے سانچے سمیت گراؤنڈ میں لایا جاتا ہے اور پچ کی جگہ  منتقل کیا جاتا ہے۔

   ڈراپ اِن پِچز کیوں استعمال کی جاتی ہیں؟ 

آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں فتؓال کا میچ کھیلا جارہا ہے—فوٹو: فائل
آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں فتؓال کا میچ کھیلا جارہا ہے—فوٹو: فائل 

 ڈراپ اِن پِچز کا استعمال اصل میں اس لیے کیا جاتا ہے کہ کرکٹ کا میدان ایک سے زیادہ کھیلوں کی میزبانی کر سکے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کچھ گراؤنڈز ایسے ہیں جو کرکٹ کے علاوہ دوسرے کھیلوں  جیسے ( فٹبال اور رگبی) کی میزبانی بھی کرتے ہیں اس لیے جب کرکٹ کا سیزن ختم ہوجاتا ہے تو ان ڈراپ اِن پِچز کو اٹھاکر گراؤنڈ سے باہر رکھ دیا جاتا ہے اور پِچ کی جگہ مصنوعی گھاس اور مٹی  ڈال کر  گراؤنڈ کو  دوسرے کھیلوں کیلئے تیار کیا جاتا ہے۔

   ڈراپ اِن پِچز کا آغاز 

پہلی ڈراپ اِن پچ 1970 میں ورلڈ سیریز کرکٹ کیلئے آسٹریلیا کےگراؤنڈ واکا(WACA) کےکیوریٹر( پچ تیار کرنے والا) جوہن میلے نے تیار کی تھی۔ —فوٹو: فائل
پہلی ڈراپ اِن پچ 1970 میں ورلڈ سیریز کرکٹ کیلئے آسٹریلیا کےگراؤنڈ واکا(WACA) کےکیوریٹر( پچ تیار کرنے والا) جوہن میلے نے تیار کی تھی۔ —فوٹو: فائل 

پہلی ڈراپ اِن پچ  1970 میں ورلڈ سیریز کرکٹ کیلئے آسٹریلیا کےگراؤنڈ  واکا(WACA)  کےکیوریٹر ( پچ تیار کرنے والا) جوہن میلے نے تیار کی تھی۔

  ڈراپ اِن پِچز کا فائدہ 

ڈراپ اِن پِچز کا فائدہ یہ ہے کہ آپ ایک ہی میدان میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرسکتے ہیں اور ہر کھیل کیلئے الگ الگ گراؤنڈ بنانے کی ضرورت نہیں رہتی۔

آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ کی مثال سامنے ہے جہاں کرکٹ کے میدانوں میں ہی فٹبال اور رگبی کے میچز کھیلے جاتے ہیں اور یہ صرف ڈراپ اِن پِچز کی وجہ سے ممکن ہوا۔

پاکستان میں ڈراپ ان پِچز کی ضرورت اس لیے بھی ہے کیونکہ ہمارے ملک کے گراؤنڈز کی پچز  آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی پِچز سے کافی مختلف ہیں۔

ہمارے  فرسٹ کلاس کرکٹر پاکستان میں کھیل کر جب باہر کے ملکوں کا دورہ کرتے ہیں تو  انہیں وہاں کھیلنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے  بھی گزشتہ روز یہی کہا کہ 'کرکٹ کی بہتری کے لیے پِچز کا بہتر ہونا ضروری ہے۔‘

 رمیز راجہ نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پچز مایوس کن رہی ہیں، پِچز اچھی نہیں ہوں گی تو باہر نہیں جیت سکیں گے۔

مزید خبریں :